Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Takht e Usmani - تخت عثمانی

Takht e Usmani - تخت عثمانی
-24 %
Takht e Usmani - تخت عثمانی
  • Category: Novels 
  • Pages: 288
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11224
  • ISBN: 978-969-652-208-9
Rs.900
Rs.1,180

  گُل اری پُلو (Gül İrepoğlu) ماہر تعمیرات اور فنِ تعمیر کی مورٔخ تو ہیں ہی وہ رومانوی ادب میں بھی ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ وہ ترکی کےٹیلی ویژن چینل پر فنِ تعمیر کے حوالوں سے ہی تحقیق وجستجو پر مبنی پروگرام بھی کرتی رہی ہیں۔ وہ تاریخِ فن کے بہت سے پہلوؤں پر تحقیق کے دوران متعدد نصابی کتب تحریر کر چکی ہیں۔


زیر نظر ناول" تخت ِ عثمانی" "Unto The Tulip Gardens: My Shadow" کا اردو ترجمہ ہے جو  استنبول میں گلِ لالہ کے دَور کی داستان ہے۔ایک ناول جس کی بنیاد تخیل کے ریشمی سوت سے بُنی ہوئی تاریخی حقیقت پر رکھی گئی ہے۔اٹھارھویں صدی کے استنبول کا شان دار  توپ کاپی محل جہاں ایک سلطان، ایک مصور، ایک عظیم الشان وزیر اور دنیا کی چند حسین ترین خواتین کی زندگیوں پر ناکامی، محبت، ہوس اور سب سے بڑھ کر لالچ کا راج ہے۔ عثمانی سلطنت کے اس دور کی داستان جسے تاریخ نے بعد میں "عہدِ لالہ" کا نام دیا۔یہ ناول دو نمایاں شخصیتوں کا تجزیہ بھی ہے جن کی عہدِلالہ پر مہر ثبت ہے، عثمانی حکمران سلطان احمت سوم اور لیونی، روحِ عصر کا نقاش، شاہی مصور و نقاش جو اپنے فن میں باکمال تھا۔ پس منظر میں حرم جس کی کنیزیں اپنی بالادستی کے لیے باہم لڑ رہی ہیں۔

Book Attributes
Pages 288

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good