Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Tanbeeh ul Ghafileen (Urdu Edition) - تنبیہ الغافلین

Tanbeeh ul Ghafileen (Urdu Edition) - تنبیہ الغافلین
-25 %
Tanbeeh ul Ghafileen (Urdu Edition) - تنبیہ الغافلین
Rs.900
Rs.1,200

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں انسان کےلیےبےشمار اور بیش بہا نعمتیں پیداکی گئی ہیں۔پس انسان کے لیےلازم ہےکہ وہ ان سے نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھائے بلکہ اس پر اللہ رب العزت کا شکریہ بھی اداکرے۔اب اگر یہ مسئلہ پیدا ہو کہ سب سے عظیم ترین اور اعلیٰ ترین نعمت کونسی ہےتو اس کا قطعی اور دو ٹوک جواب یہ ہےکہ صراط مستقیم(سیدھی راہ)ہی ایک ایسی منفرد نعمت ہےجس کا درجہ دیگر سب اشیاء سے بلند تر ہے۔ اسی لیے روزانہ کروڑوں اہل ایمان اپنی ہر نماز میں باربار اپنے آقاو مالک سے اگر کوئی چیز طلب کرتے ہیں تو یہی کہ وہ انہیں ہمہ وقت اور تازیست صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔ مگر ستم ظریفی یہ ہےکہ عامۃ الناس جس قدر کثرت سے اس نادراور انمول شے کی طلب اور آرزو کا اظہارکرتے ہیں اتنا ہی اس کے مفہوم اور تقاضے سے بے خبراور ناآشناہیں۔ انسان کا تعلق اپنے خالق حقیقی سے کمزور ہوتا چلا جارہا ہےروزی کی تلاش میں رازق کو بھلابیٹھا ہے۔ دنیاوی معاملات میں اس قدر الجھ گیا ہےکہ وہ اپنی آخرت کو بھی یاد نہیں کرتا انسان بھول گیا ہےکہ اس کو ایک دن موت آنی ہے،قبر اس کے انتظار میں ہے،قیامت کے روز حساب ہو گا ان تمام باتوں کے باوجود بھی انسان غفلت اور لاپروہی میں اپنی زندگی بسر کر رہاہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تنبیہ الغافلین"نصر بن محمد بن ابراہیم ابو اللیث السمر قندی ؒ کی ایک شاہکار تصنیف ہےجس کو  اردو قالب میں بڑے احسن اندازسے ڈھالا ہے۔موصوف نے غفلت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کوان کا مقام و مرتبہ اور فکر آخرت کی یاد ہانی کرائی ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ تعالیٰ مؤلف و مترجم کو اجرے عظیم سے نوازے اور بھٹکی ہو ئی انسانیت کو راہ ہدایت سے ہمکنار کرے۔ آمین

Book Attributes
Pages 553

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: Islam