- Writer: Faisal Riaz Shahid
- Category: History Books
- Pages: 675
- Stock: Sold Out
- Model: STP-9142
تاریخ الحاد مغرب - (یورپ میں انکار خدا،لادینیت اور آزاد خیالی کا تاریخی وفکری جائزہ)
" جناب فیصل ریاض شاہد نے اپنے حصے کا کام ذمہ داری سے ادا کیا جو اہل علم کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ کاوش سے یہ باور کیا جاسکتا ہے کہ مسلم شعور جدید تہذیبی صورتحال میں اپنی علمی ذمہ داریاں نبھانے کا ادراک پارہا ہے، اور جو مسلم معاشروں کے لیے نہایت خوش آئندہ ہے۔"
✍️محمد دین جوہر
" نوجوان محقق فیصل ریاض شاہد نے اپنی اس وقیع تحقیقی کتاب میں بہت ژرف بینی سے اور معیاری تحقیق کے تمام لوازمات پورے کرتے ہوئے مغربی الحاد کی تاریخ پر روشنی ڈالی ہے اور متعلقہ موضوع کے تمام تناظرات کو بحسن و خوبی پیش کرنے کی سعی کی ہے۔"
✍️ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز
"نوجوان سکالر جناب فیصل ریاض شاہد خوبصورت علمی و تحقیقی ذوق رکھتے ہیں۔ تاریخ الحاد مغرب پر آپ کا زیر نظر کام معاصر تناطر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس موضوع پر اس سے پہلے اردو زبان میں ایسا جامع کام ہماری نظر سے نہیں گزرا۔متعلقہ شعبہ علم کے ہر محقق و شائق کے لیے یہ کتاب ناگزیر ہے۔"
✍️ڈاکٹر محمد شہباز منج
"اردو میں اس موضوع پر اتنی مفصل کتاب آج تک نہیں لکھی گئی۔ انہوں نے مشرقین و مغربین کی حدود فکر کو ہی واضح نہیں کیا بلکہ ا س حقیقت کا تعین بھی کردیا ہے کہ انسانیت کا بنیادی مقدمہ الحاد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔"
✍️پروفیسر ادریس آزاد
Book Attributes | |
Pages | 675 |