- Writer: Rashid Ashraf
- Category: Biography
- Pages: 496
- Stock: In Stock
- Model: STP-13287
'عام' سے کرداروں پر ایک تاریخی دستاویز
"یادیں کچھ کرداروں کی"(آسی ضیائی رام پوری)،
’’یہ باتیں ہیں جب کی‘‘ (فاضل مشہدی)
’’سبزۂ یگانہ‘‘ (شیخ عبدالشکور)
راشد اشرف کے زیر اہتمام ’زندہ کتابیں‘ میں ایک ہی جلد میں سجا دیے گئے ہیں۔ اول الذکر دونوں کتب یادداشتوں کی ہیں، جب کہ تیسری کتاب سوانحی مضامین پر محیط ہے۔
زیر تبصرہ ’مجموعۂ کتب‘ کے مشترکہ خواص پر بات کی جائے، تو اس میں ہمیں بہت مشہور شخصیات کی بازگشت ذرا کم ہی سنائی دیتی ہے۔۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے نام وَر اشخاص کے دائروں سے بہت الگ دائرے میں علاقائی کرداروں کو بطورِ خاص قلم کی روشنائی سے اجال دیا گیا ہے۔۔۔ اس میں بطور خاص کسی خاص شعبے کے شہرت یافتہ افراد کی منظر کشی یا حالات زندگی کی بات نہیں کی گئی، کہ ہم اسے شعبۂ تاریخ کی کوئی بہت اہم دستاویز بتائیں، لیکن اس کے باوجود تاریخ کے طالب علموں اور ہمارے خطے کے ماضی کی سماجیات اور سیاسیات ٹٹولنے والے طالب علموں کو اس میں گزرے وقت کی طرز زندگی، زبان وبیان اور بہت سے مسائل وغیرہ تک کے ایسے لاتعداد حوالے مل سکتے ہیں، کہ جس کی بنیاد پر ہم اسے ’تاریخی دستاویز‘ سے زیادہ فاصلے پر نہیں رکھ سکتے۔
Book Attributes | |
Pages | 496 |