- Writer: Dr. Ghazal Yaqoob
- Category: History Books
- Pages: 320
- Stock: In Stock
- Model: STP-12473
تہذیب نسواں ایک مجلہ ہی نہیں بل کہ نسائی شعور کی ارتقائی صورت ہے۔جس میں نو آبادیاتی ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی اور مستورات میں شعور اور آگہی کے لیے کی گئی کوششوں کا صدیوں پر محیط سفر بھی نظر آتا ہے۔ مسلم معاشرے کے دوہرے معیارات کو چیلنج کرتے ہوئے ان خواتین نے علم کے مقفل دروازے کھولنے سے لے کر سیاست کے کارگزاروں کو بھی پار کر کے دکھایا۔تہذیب نسواں کے مضامین ان موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ جن میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل دونوں صورتیں موجود تھیں۔ یہ تحریریں صرف اپنے دور کے لیے ہی نہیں بل کہ آج بھی اتنی ہی اہم اور موزوں ہیں کیونکہ ہمارے مذہبی اور سماجی ٹھیکہ داروں کی طرف سے خواتین کے لیے ترقی اور حصول علم کے دروازے بند رکھنے کی کوششیں تا حال جاری ہیں۔ڈاکٹر غزل یعقوب نے اس کتاب میں مسلم تانیثی فکری رویوں کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر حمیرا اشفاق
Book Attributes | |
Pages | 320 |