Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Chalees Charagh Ishq Kay - چالیس چراغ عشق کے

Chalees Charagh Ishq Kay - چالیس چراغ عشق کے
-17 %
Chalees Charagh Ishq Kay - چالیس چراغ عشق کے
  • Writer: Elif Shafak
  • Category: Novels 
  • Pages: 374
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-1141
  • ISBN: 978-969-652-067-2
Rs.950
Rs.1,150

ایلف شفق ، ترکی کی مقبولِ عام ادیبہ ہیں۔ وہ اپنی کہانیوں میں پیش کردہ مشرق اور مغرب کے خوبصورت امتزاج کے باعث دنیا بھرمیں معروف ہیں۔ ناقدین کے مطابق، وہ ہم عصر ترکی ادب اور عالمی ادب میں ایک جداگانہ آواز ہیں۔ ان کی تحریروں کا موضوع خواتین، حقوقِ نسواں، اقلیتیں، تارکین وطن اور ان کے مسائل، متنوع ثقافتیں، ثقافتی سیاست، تاریخ، فلسفہ اور خصوصاً صوفی ازم رہے ہیں۔

ایلف شفق کو ان کے ناول "The Forty Rules of Love" پر عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ ’’چالیس چراغ عشق کے‘‘ اسی ناول کا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں "Ask" کے نام سے لکھا گیا تھا۔ ناول کی کہانی حقیقت اور تخیل کا امتزاج ہے اور معروف صوفی شاعر جلال الدین رومی اور درویش شمس تبریز کے گرد گھومتی ہے۔ ’’چالیس چراغ عشق کے‘‘ دو مختلف زمانوں میں دو ایسی محبتوں کا بیان ہے، جن کی بنیاد تصوف تھی۔ ناول کا مرکزی کردار امریکی ریاست میساچوسٹس میں مقیم ایک گھریلو خاتون ایلا ہے، جس کی زندگی کی ڈگر ایک صوفی درویش سے رابطے پر بدل جاتی ہے۔ایلف شفق نے انتہاپسندی اور عدم برداشت سے بھری اس دنیا میںمولانا روم اور شمس تبریز کی صورت محبت کی آفاقیت اور انسانیت سے محبت کا فلسفہ بیان کیا ہے۔ اپنے روحانی استاد اور رفیق کی یاد میں، مولانا روم نے اپنے شہکار شعری دیوان کو’’ دیوانِ شمس تبریز‘‘ کا نام دیا۔ان کی لازوال صوفی شاعری، مثنوی مولوی معنوی کو ’’ہست قرآں درزبانِ پہلوی‘‘ کہا جاتا ہے۔

Book Attributes
Pages 374

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good