- Writer: Rashid Ashraf
- Category: Short Stories
- Pages: 442
- Stock: In Stock
- Model: STP-13382
اردو کے رپورتاژ ۔ پاکستانی اور ہندوستانی مصنفین کے قلم سے
پاک و ہند کے رسائل سے........... (سنہ اشاعت فہرستوں میں ملاحظہ کیجیے)
بر صغیر پاک و ہند کے رسائل و جرائد سے اردو کے کمیاب رپورتاژوں کے انتخاب کی دوسری جلد پیش خدمت ہے۔ حالیہ دنوں میں دوران مطالعہ اردو کے کئی رپورتاژوں کی نشان دہی ہوئی۔ ارادہ ہوا کہ رسائل و جرائد میں جو ایک تاریخ بکھری پڑی ہے۔ ایک کہکشاں سجی ہے اور وہ جو وقت کی دبیز گرد میں کہیں کھو کر رہ گئی ہے اس کی بازیافت کی جائے۔ یہ منتخب کردہ رپورتاژ اپنے عہد کی داستان سناتے ہیں۔ ان میں وسعت ہے، ہمہ گیری ہے اور کھوئے ہوؤں کی جستجو ہے۔ یہ عہد گم گشتہ کو حیات نو بخشنے کا معاملہ ہے۔ یہ رپورتاژ اپنے اندر کئی دلکش پہلوؤں کو سموئے ہوئے ہیں۔ تاریخی حیثیت کے علاوہ ان میں اپنے زمانے کے تہذیبی اور معاشرتی حالات و واقعات کی عکاسی بھی نظر آتی ہے۔ لکھنے والے کی اپچ اور منظر نگاری کے باعث ان میں ایک نوع کی زمینی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ سفر کرنے سے انسان کے تجربات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی قوت فیصلہ مضبوط ہوتی ہے وہ تہذیب و ثقافت سے آشنا ہوتا ہے اور اگر یہ روداد کسی کہنہ مشق لکھاری کی طرف سے قلم بند کی جائے تو اس کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ مذکورہ سلسلہ تین جلدوں پر مبنی ہے جن میں پاکستانی و بھارتی مصنفین کے تحریر کردہ کمیاب رپورتاژوں کو یکجا کیا گیا ہے ۔ زیر تذکرہ تحریروں کی یکجائی کے بعد واضح ہوا کہ ایک جلد میں ان کے تعداد صفحات 1200 سے متجاوز کر رہے ہیں لہذا اسے تین حصوں میں منقسم کرنا ضروری سمجھا گیا ۔ راشد اشرف اپنی محدود استطاعت و وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جو کچھ بن پڑتا ہے پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ اس نوعیت کے کام محض زندہ کتابیں کے ان باذوق قارئین کے لیے کرتے ہیں جو زندہ کتابیں سلسلے کی ہر کتاب کے بے چینی سے منتظر رہتے ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 442 |