Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Saat Aasman - سات آسمان

Saat Aasman - سات آسمان
-27 %
Saat Aasman - سات آسمان
Rs.1,100
Rs.1,500

ناول " سات آسمان" میں اُنھوں نے 1960ء کی دہائی کے ایک زوال پذیر گھرانے کے ایک بچے کی آنکھوں سے جاگیرداری زوال کا نوحہ لکھا ہے ۔ ایک ایسا گھرانہ جس کے پاس کچھ مدت پہلے تک دولت کی ریل پیل تھی اور جاگیر کی صورت میں مستقل آمدنی کا ایک سلسلہ بنا ہوا تھا اور تمام گھرانے کے لوگوں کو بنا کچھ کیے عیاشی کا سامان مہیا ہوتا تھا۔ لیکن جب جاگیرداری کا خاتمہ کیا گیا تو اس گھر کے معاشی حالات بگڑنے لگتے ہیں۔ اس بگاڑ میں اہم کردار خاندان کے ان بزرگوں نے ادا کیا جو پرانے انداز سے تعیش کے عادی تھے اور کسی طرح کے دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے کے اہل نہ تھے ۔ رفتہ رفتہ پورا خاندان خستہ حالی کا شکار ہو گیا اور نئی نسل نوکری پیشہ زندگی کو اپنانے پر مجبور ہو کر اسی زندگی کے طرز عمل کی عادی ہو جاتی ہے۔ اس ناول کا اصل حسن ناول کا وہ حصہ ہے جس میں ناول نگار نے اُسی خاندان کے ایک پرکھے کی کہانی بیان کی ہے جو لکھنو کے نواب نصیر حیدر خان کے دور میں معتمد وزیر تھے۔ اس حصے میں لکھنو کے نوابی دور کی محلاتی سازشیں، شاہی ماحول اور آپسی رقابتیں دکھائی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ناول لکھنو کے جاگیرداری گھرانوں کے ماضی اور حال کی ایک ایسی داستان ہے جس کے ذریعے جاگیرداری عہد کے عروج وزوال کو دکھایا گیا ہے۔

Book Attributes
Pages 304

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated