Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Zindagi Tumhi Say Hay - زندگی تمہی سے ہے

Zindagi Tumhi Say Hay - زندگی تمہی سے ہے
-29 %
Zindagi Tumhi Say Hay - زندگی تمہی سے ہے
Rs.500
Rs.700
نادیہ سحر ملتان سے تعلق رکھنے والی نٸی شاعرہ ہیں جنہوں نے خود کو گھر کی چار دیواری تک محدود رکھ کے مطالعے اور تخلیق کے ساتھ زندگی بسر کی ہے۔ نادیہ اگرچہ بنیادی طور پر کرب ذات کی شاعرہ ہیں لیکن سماجی منافقتوں سے پیدا ہونے والا اندوہ ان کی شاعری میں رومانی موضوعات کے بعد دوسرے غالب موضوع کے طور پر نظر آتا ہے ۔ اس کے علاوہ کہیں کہیں سوشو پولیٹیکل صورتحال پر اشعار ان کے شعری امکانات کا کینوس وسیع کرتے دکھاٸی دیتے ہیں۔ نادیہ سحر مصنوعی اور کمرشل نٸی شاعرات کے ہجوم میں ایک جینوٸن شاعرہ کے طور پر ملتان کے تگڑے ادبی ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا بھی ہیں اور ملتان کی اعلیٰ شعری روایت کا تسلسل بھی ۔ ان کا شعری مجموعہ ، ” زندگی تمہی سے ہے “ شاٸع ہوا ہے ۔ ( فرحت عباس شاہ )

کاغذی کشتیاں بنانے میں
کٹ گٸ عمر جی لگانے میں

اب نہ دل ہے نہ درد باقی ہے
تُو ملا بھی تو کس زمانے میں

اک بھرم تھا سو وہ بھی ٹوٹ گیا
کیا ملا تجھ کو آزمانے میں

کچھ تو کردار آپ کا بھی ہے
درمیاں فاصلے بڑھانے میں

سارے موسم گزر گۓ مجھ میں
دیر کردی نا مجھ تک آنے میں

صاف دھڑکن سناٸ دیتی ہے
جیسے دل ہے مرے سرہانے میں

نیند یا خواب کے جھروکوں میں
میں کہاں ہوں ترے فسانے میں

راٸیگاں کر دی ہم نے بھی تو سحر
زندگی روٹھنے منانے میں

نادیہ سحر
Book Attributes
Pages 176

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good