Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Tehzeeb Aur Soch Ki Dastan - تہذیب اور سوچ کی داستان

Tehzeeb Aur Soch Ki Dastan - تہذیب اور سوچ کی داستان
-27 % Sold Out
Tehzeeb Aur Soch Ki Dastan - تہذیب اور سوچ کی داستان
Rs.1,100
Rs.1,500

ماضی ایک ارتقائی عمل اور زمانئہ حال اس کی بہترین پیداوار ہے جس میں سابقہ ادوار کی بہترین چیزوں کا ورثہ بھی موجود ہے۔ وہ انسانی ترقی کے مدارج اور جینیئس کے ظہور کو ایک طرح سے خودرو اور "فطری" عمل کا نتیجہ سمجھتا ہے۔ ساتھ ساتھ وہ تاریک پہلوؤں کی لیپاپوتی بھی کرتا اور ڈھارس بندھاتا ہے کہ بہت کچھ ابھی آنا باقی ہے: "غلام کو انقلاب کی بجائے ایجاد آزادی دلائے گی۔" یعنی انسان کو پابہ زنجیر کرنے والی مشین انجام کار اسے آزادی بھی دلائیں گی.
ول ڈیورانٹ کچھ جگہوں پر اعتزار پسند اور بالعموم رومانوی ہے۔ اسے تاریخ کی غلط کاریوں کی بجائے رعنائیوں میں زیادہ دلچسپی ہے، بالخصوص ایسی رعنائیاں جسے یورپ پر مرکوز اور کچھ حد تک امریکہ کی ابھرتی ہوئی طاقت پر مبنی ذہن نے جنم دیا ہے۔ بیسویں صدی کے پیش کردہ مسائل کے لئے اس کے پاس ماضی کی مہیا کردہ رومانوی سچائیاں ہیں۔ چند جگہوں پر الحمرا، اشوک اور تاج محل کا ذکر بھی اسے نام نہاد مشرق سے انخراف کا تاثر پیدا کرنے سے محفوظ نہیں رکھ پاتا۔
اس کی تحریر بیسویں صدی کی فلموں کی طرح ہے جن میں قدیم کہانیوں کی اساطیری کردار اور سورما ( گلیڈی ایٹرز اور بریو ہارٹ) ہی جینیئس مردانِ عمل اور آزاری کے متوالے ہیں، جبکہ جدید زندگی کے ہیرو اصل اینٹی ہیرو ہیں۔ ذاتی قابلیت دکھانے کے مواقع اور صلاحیت سے محروم کیے گئے۔

اس سب کے باوجود وہ پرکشش اور خوب صورت انداز میں اپنی شاعرانہ تحریر پیش کرتا ہے۔ یہ تقریباً 476 صفحات تہذیب اور فکر کی ترقی کا ایک پرکشش خاکہ پیش کرتے ہیں جو ہمیں مزید مطالعے اور بطور انسان خود کو جاننے کے سفر پر نکلنے کی تحریک مہیا کرتا ہے۔
یاسر جواد

Book Attributes
Pages 479

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: Yasir Jawad