









- Writer: Jamil Zubairi
- Category: Biography
- Pages: 257
- Stock: In Stock
- Model: STP-14174
یہ کتاب ریڈیو پاکستان میں میری 25 سالہ ملازمت کی یادداشتیں ہیں ۔ اس دوران میں مجھے کئی اسٹیشنوں اور یونٹوں میں کام کرنے کا موقع ملا چنانچہ میں نے اسے اسی ترتیب میں لکھا ہے ۔۔ اس دوران مختلف اسٹیشنوں پر میری ملاقات زندگی کے بہت سے شعبوں سے تعلق رکھنے والے بے شمار لوگوں سے ہوئی ۔۔ جن میں دانشور ادیب شاعر مذہب اسکالر علماء کھلاڑی صحافی ڈاکٹر اور سائنسدان وغیرہ وغیرہ شامل تھے ۔۔ علاوہ ازیں بے شمار فنکاروں اور دیگر لوگوں سے واسطہ پڑا ۔۔ 25 سال زندگی کا ایک طویل عرصہ ہے اور اس طویل مدت میں مجھے انسانوں کو قریب سے دیکھنے برتنے اور پرکھنے کے بڑے اچھے مواقع ملے اور بڑے تجربے حاصل ہوئے ۔۔ میں نے یہ کتاب ان تجربوں اور مشاہدوں کے پس منظر میں لکھی ہے جو ایک طرح سے ان شخصیات کی ریڈیو کے حوالے سے عکاسی کرتی ہے جن کا ذکر اس میں ہے ۔۔ یہ نہ تاریخ ہے نہ تنقید کی کوئی کتاب ہے ۔۔ میں نے جس طرح جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا بے کم و کاست تحریر کر دیا ہے ۔۔ بہت سے ہمعصر ادیبوں کی تخلیقات کے نام بھی دے دیے ہیں ، ان کے بارے میں مختصر اظہار خیال بھی ہے جو کہیں میرا اپنا ہے اور کہیں تنقید نگاروں کا ۔۔ مجھے افسوس ہے کہ ملازمت کے دوران مجھے اس کتاب کے لکھنے کا خیال ہی نہ آیا ورنہ میں ایک ڈائری بنا لیتا ۔۔ اور چونکہ پوری کتاب صرف یادداشت پر لکھی ہے اس لیے کچھ واقعات اور کچھ لوگوں کے نام یقینا رہ گئے ہوں گے جو ایک مجبوری ہے ۔۔ میں 15 ستمبر 1988 کو ریٹائر ہو گیا ۔۔ اس وقت اندازہ ہوا کہ ریٹائرمنٹ انسان کی زندگی کا ایک بڑا موڑ ہوتا ہے اور ریڈیو پاکستان جیسے ادارے میں 25 سال کام کرنے کے بعد زندگی کا یہ موڑ علاوہ دیگر چیزوں کے دوستوں کی کسوٹی کا بھی کام کرتا ہے ۔۔ تھوڑے ہی دن میں اندازہ ہو گیا کہ کون کون مجھ سے ریڈیو کا افسر ہونے کی حیثیت میں ملتا تھا اور دوستی کی قسمیں کھاتا تھا اور کون جمیل زبیری اور ایک ادیب کی حیثیت میں ۔۔ میں نے ریڈیو پاکستان نے بہت اچھا وقت گزارا ہے اور اج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ یادوں کا ایک قافلہ میرے پیچھے پیچھے چلا آ رہا ہے ۔۔ میں اج بھی ذہنی طور پر اپنے آپ کو ریڈیو پاکستان سے علاحدہ نہیں کر سکا ۔۔ میں نے وہاں رہ کر زندگی میں بڑے سبق سیکھے ہیں ، بڑے روشن لمحوں اور گہرے تجربوں سے گزرا ہوں اور ہر روز "نت نئے کرب و نشاط کی نقش بندی ہے ۔۔ ''
مصنف: جمیل زبیری
Book Attributes | |
Pages | 257 |