- Writer: Mikhail Lermontov
- Category: Novels
- Pages: 272
- Stock: In Stock
- Model: STP-3040
- ISBN: 978-969-772-392-2
میخائل لیرمونتوف کا یہ ناول ’’اے ہیرو آف آور ٹائم‘‘ 1840ءمیںشائع ہوا۔ لیرمونتوف نے اسے 1838ء میں لکھنا شروع کیا اور1839ء میں اسے تکمیل تک پہنچا دیا۔ اس ناول کی اشاعت رُوس میں خاصی تہلکہ خیز ثابت ہوئی۔ اس کا شمار دُنیا کی بڑی تخلیقات میں کیوں کیا جاتا ہے؟ اس میں ایسی کون سی انفرادیت ہے جس نے اسے ڈیڑھ سو برس سے زندہ رکھا ہے اور ڈیڑھ صدی میں اسے اَن گنت لوگوں نے مختلف زبانوںمیں پڑھا ہے؟ تواس کا سیدھا سادا جواب میرے پاس یہ ہے کہ جہاں اس ناول کا اسلوب بےحد جاندار ہے، وہاں اس کامرکزی کردار پچورین عالمی ادب کا ایک ایسا کردار ہے جو ہمیشہ اپنے پڑھنے والوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا رہے گا۔ پچورین ایک ایسا کردارہے جسے ابدیت کی روشنائی سے تحریر کیا گیا ہے۔ ہر دَور میں یہ کردار زندہ رہے گا۔ ہر دَور کے لوگ اسے اپنے عہد کاہیرو سمجھیں گے کیونکہ اس میں بعض ایسی انسانی خوبیاں اور ایسی صداقتیں جمع کر دی گئی ہیں جوہر انسان کے لیے معنی بھی رکھیں گی اور کشش بھی۔ اصل میں یہ پچورین ہی ہے جسے اس دَور میں سمجھا نہ جا سکا اور جو اتنا عمیق گہرا اور تہہ در تہہ کردار ہے کہ ہر دَور اس کی پرت اتارے گا لیکن اس کو پوری طرح دیکھ نہ پائے گا۔ (ستار طاہر)
Book Attributes | |
Pages | 272 |