-18 %
Yeh To Sacha Qisa Hay - یہ تو سچا قصہ ہے
- Writer: Dr. Saifi Sironji
- Category: Biography
- Pages: 183
- Stock: In Stock
- Model: STP-13162
Rs.650
Rs.790
یہ تو سچا قصہ ہے ۔۔۔ آپ بیتی
مصنٖف: ڈاکٹر سیفی سرونجی (سرونج، انڈیا)
یہ تو سچا قصہ ہے“ کے مصنف اپنی آپ بیتی کے بارے میں لکھتے ہیں:
” میں نے بیڑیاں بنا کر بھی گزر بسر کی ہے،میرے خاندان میں میرے نانا ایک خطرناک ڈاکو تھے، میں نائی کی دکان پر بیٹھ کر گانے گاتا تھا، مجھے فلم میرے محبوب کے گیت ازبر تھے، لوگوں نے میری غزلوں کو بحروں سے خارج بتایا تو میرا دل ٹوٹ گیا اور بحروں سے واقفیت کے لیے علم و عروض حاصل کرنا ضروری سمجھا .. رسالہ ’بیسویں صدی‘ میں غزلیں یک لخت چھپنا بند ہو جانے پر سب سے زیادہ افسوس اس کا ہوا کہ لڑکیوں کے جو خط تعریف میں آ تے تھے،وہ آنا بند ہو گئے۔“
سیفی سرو نجی کی آپ بیتی "یہ تو سچا قصہ ہے" کی سب سے بڑی خوبی سیفی سرونجی کی حقیقت بیانی ہے ۔. انھوں نے ہر قدم پر حق گوئی سے کام لیا ہے ۔ یہ آپ بیتی نوجوانوں سے بھی خطاب کرتی ہے کیونکہ یہاں سیفی سرونجی نے اپنی کامیاب زندگی پیش کی ہے۔یہ وہی شخصیت ہیں جنھوں نے وزیر آغا کی کتاب’اردو شاعری کا مزاج‘ خریدنے کے لیے تین دن تین راتیں بیڑیاں بنا کر 75 روپے جمع کیے ۔.. جنھوں نے اسکول کی پہلی کلاس نہیں پڑھی اور آج 70 کتابوں کے خالق ہیں ۔. یہ وہ ایڈیٹر ہیں جنھوں نے اخباری شکل کا ایک رسالہ’انتساب‘ چندہ کرکے شائع کیا اور آج ایک خوبصورت مجلہ’انتساب عالمی‘(جو 43 برس کا سفر طے کر چکا ہے پابندی کے ساتھ (پہلے تنخواہ اور اب پنشن صرف کر کے) شائع کر رہے ہیں ۔۔ وہ لوگ جوکہتے ہیں اردو میں روزگار نہیں ہے ۔۔ سیفی سرونجی اُن کے لیے ایک مثال ہیں جنھیں نوکری بھی محض اردو جاننے کی بنا پر حاصل ہوئی ۔
Book Attributes | |
Pages | 183 |