- Writer: Hakan Gunday
- Category: Novels
- Pages: 240
- Stock: In Stock
- Model: STP-11201
- ISBN: 978-969-652-209-6
اُن کا زیر نظر ناول زیاں"Loss" کا ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں "Ziyan" کے نام سے شائع ہوا۔ اس میں ترکی میں تمام نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی بچہ سکول نہیں جاتا تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر آپ فوج کی لازمی سروس میں شامل نہیں ہونا چاہتے تو آپ کوپندرہ ہزارلیرا کی قیمت پر رہائی ملے گی۔ جو یقیناً معاشرے کے غریب ترین طبقے کے لیے شاید ہی ممکن ہو۔ وہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ جاہل ہونا ٹھیک ہے، اس پر ریاست کو کوئی اعتراض نہیں، جب تک آپ اس کی خدمت کے لیے ہتھیار اٹھاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ جمہوریہ کے بانی اتاترک کو ضیا خورشید نامی ایک شخص کی قتل کرنے کی ناکام کوشش کو نیم حقیقی، مگرناقابل فراموش انداز میں بیان کیا گیا ہے جسے بعد ازاں 1926ء میں ازمیر میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ لازمی فوجی سروس میں ذمہ داری نبھاتا ایک نوجوان، جو حقیقت اور تصورات کے درمیان پھنسا رہتا ہے اور فوجی سروس سے رہائی کی ایک نئی جہت تلاش کرتا ہے۔ مگر پہرے کی ان راتوں میں وہ تنہا نہیں، ضیا خورشید کا آسیب اس کے ساتھ ساتھ ہے۔ ضیا خورشید اسے اپنی کہانی سناتا ہے، وہ زندگی جو وہ جنگ کے شکار جرمنی میں گزارتا ہےاور نطشے کی آخری کتاب کا اصل نسخہ چوری کرتا ہے۔ اپنے باپ کی قید، اس کی ترکی واپسی، جہاں وہ اتاترک کے انقلاب میں شامل ہوتا ہے، یہاں تک کہ آخرکار وہ مصطفیٰ کمال سے منہ موڑ لیتا ہے اور اُن کے قتل کا منصوبہ بناتا ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 240 |